نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ نے شامی علاقے پر اسرائیلی قبضے کی شدید مذمت کی ہے۔
شام میں تعینات اقوام متحدہ امن مشن کے دستوں نے کہا ہے کہ اسرائیل کا شام کی سرزمین پر قبضہ 1974ء کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے، اسرائیل ازخود معاہدہ ختم کر کے گولان کی پہاڑیوں سے ملحقہ شامی علاقے پر قبضہ کر رہا ہے۔
امن مشن اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیل نے بشارالاسد کی مفروری کے فوری بعد شامی علاقے پر قبضہ کرنا شروع کر دیا۔