بشارالاسد کے بعد دمشق کی تاریخی اموی مسجد میں پہلا جمعہ، محمد البشیر نے خطبہ دیا

Published On 14 December,2024 06:32 am

دمشق: (دنیا نیو) بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد دمشق کی تاریخی اموی مسجد میں پہلا جمعہ ہوا، عبوری وزیراعظم محمد البشیر نے خطبہ دیا۔

لاذقیہ اور حلب میں بھی ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد بشار حکومت کے خاتمے کا جشن منایا، اپوزیشن فورسز کے سربراہ احمد الشعراہ نے شامی شہریوں سے جمعہ کے روز جشن منانے کی درخواست کی تھی۔

گزشتہ روز ترک انٹیلیجنس سربراہ براہیم نے بھی دمشق میں تاریخی اموی مسجد کا دورہ کیا تھا۔