فرانس: تارکین وطن کی عارضی رہائشگاہ کے قریب فائرنگ، 5 افراد ہلاک

Published On 15 December,2024 10:35 am

پیرس: (دنیا نیوز) فرانس میں تارکین وطن کی عارضی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ سے 5افراد ہلاک ہو گئے۔

فرانسیسی میڈیا کےمطابق واقعہ شمالی شہر ڈنکرک کےقریب پیش آیا،مرنے والوں میں دوتارکین وطن اور دو سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں،حملہ آورنے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ مسلح شخص نے پانچ افراد کو فائرنگ کے قتل کرنے کا اعتراف کرلیا، پولیس نے حملہ آورکی گاڑی سے مزید تین ہتھیار برآمد کرلیے۔