واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ وہ ٖڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں یقیناً شریک ہوں گے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدر نے اس امر کا اظہار ایک انٹرویو کے دوران کیا ہے، یاد رہے ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری 20 جنوری کو وائٹ ہاؤس میں ہوگی، جوبائیڈن نے انٹرویو کے دوران کہا کہ صرف ایسا امریکی صدر ہی نئے صدر کی افتتاحی تقریب میں نہیں شریک ہو سکتا جس کا ابھی اپنا افتتاح ہونا ہو۔
انٹرویو کے دوران جوبائیڈن نے کہا حقیقت یہ ہے کہ ٹرمپ جمہوری قواعد کو نہیں مانتے مگر میں نے یہ ثابت کیا ہے کہ ہم مانتے ہیں، میرا کام یہ ہے کہ انتقال اقتدار کو قابل عمل اور پائیدار بناؤں، ہم بچوں کے کھیل کی طرح باہر جا کر نہیں بیٹھ سکتے، بے شک آپ تعاون کرنے والے نہ ہوں۔
واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ 150 سال کے دوران پہلے اور اب تک کے آخری صدر ہیں جنہوں نے اپنے بعد آنے والے صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کی تھی، جوبائیڈن کا حلف 20دسمبر 2021 کوہوا تھا، ٹرمپ کا یہ بائیکاٹ اس لئے ہوا تھا کہ انہوں نے تین نومبر 2020 کے صدارتی انتخاب کے نتائج کو تسلیم نہیں کیا تھا۔