برازیل میں خستہ حال پل گرنے سے 8 افراد ہلاک، 9 لاپتہ

Published On 28 December,2024 01:49 am

برازیلیا: (ویب ڈیسک) برازیل میں پل گرنے سے 8 افراد ہلاک اور 9 لاپتہ ہو گئے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل ہائی وے پولیس کے مطابق حادثے کے وقت پل پر تین ٹرک، متعدد موٹر سائیکلیں اور 2 کاریں موجود تھیں، ان میں سے دو ٹرک سلفیورک ایسڈ لے کر جا رہے تھے اور حکام نے علاقے کی 19 میونسپلٹیز میں پینے کے پانی پر پابندی لگا دی ہے۔

مقامی میڈیا نے نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کے قومی محکمہ کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ پل کی 2019ء سے حالت خراب ہے اور اس کی مرمت کی ضرورت ہے۔