مکہ مکرمہ سمیت گردونواح میں موسلادھار بارش، مسجد الحرام میں رُوح پرور مناظر

Published On 28 December,2024 08:42 am

مکہ مکرمہ: (دنیا نیوز) مکہ مکرمہ سمیت گردونواح میں موسلادھار بارش ہوئی، مسجد الحرام میں رُوح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔

مکہ مکرمہ سمیت ملحقہ علاقوں میں دیکھتے ہی دیکھتے کالی گھٹائیں چھا گئیں اور خوب بادل برسے، مسجدالحرام میں بھی بارش نے خوب رنگ جمایا، بارش کے دوران عمرہ زائرین نے طواف کعبہ جاری رکھا اور خوب دعائیں کی۔

موسلادھار بارش کے باعث صحرائی علاقے زیر آب آگئے ، بارش سے مکہ مکرمہ کا موسم خوشگوار اور ٹھنڈا ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے بارش کے بعد فوری طور پر صفائی، پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا۔

علاوہ ازیں مکہ ریجن میں بارش کے باعث سکیورٹی اور سروس ایجنسیوں کو الرٹ کردیا گیا، شہری دفاع کی ٹیمیں اہم مقامات پر تعینات رہیں۔