جنوبی کوریا طیارہ حادثہ: بوئنگ کمپنی نے لواحقین سے معافی مانگ لی

Published On 29 December,2024 07:40 pm

سیئول: (دنیا نیوز) جنوبی کوریا میں طیارہ حادثہ پر بوئنگ کمپنی نے لواحقین سے معافی مانگ لی۔

کمپنی حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں، جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر چوئی سانگ بھی موان شہر پہنچ گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق کوریائی حکومت نے 7 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے، سرکاری دفاتر پر پرچم سرنگوں رہے گا، سرکاری ملازمین سیاہ پٹیاں باندھ کر دفتر آئیں گے۔

جنوبی کوریا حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 179 ہوگئی،2 معجزانہ طور پر بچ گئے، حادثے کا شکار طیارے میں 181 مسافر سوار تھے۔