فلپائن میں 5.6 شدت کا زلزلہ، آفٹرشاکس کا بھی امکان

فلپائن میں 5.6 شدت کا زلزلہ، آفٹرشاکس کا بھی امکان

عالمی میڈیا کے مطابق فلپائن کے علاقے لوزون میں 5.6 شدت کا زلزلہ آیا، جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر (6.2 میل) تھی۔

فلپائن کے زلزلہ پیمائی کے ادارے فیوولکس نے بتایا کہ زلزلہ شمالی قصبے بنگوئی میں جو صوبہ ایلوکوس میں واقع ہے محسوس کیا گیا، ادارے کے مطابق زلزلے سے نقصان کی توقع نہیں کی جا رہی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ کم گہرائی والا زلزلہ تھا، اس لئے آفٹرشاکس کا امکان موجود ہے۔