نیویارک کی عدالت کا ٹرمپ کو 10 جنوری کو پیش ہوکر سزا سننے کا حکم

Published On 04 January,2025 07:16 am

نیویارک : (دنیا نیوز) نیویارک کی عدالت نے ٹرمپ کو 10 جنوری کو پیش ہوکر سزا سننے کا حکم دے دیا۔

اداکارہ کو مبینہ رقم کی ادائیگی چھپانے کے کیس میں نیویارک کی عدالت نے ٹرمپ کو 10جنوری کو سزا سنانے کیلئے پیش ہونے کا حکم دیا، عدالت نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سزا سننے کیلئے ذاتی طور پر یا ویڈیو لنک پر پیش ہو سکتے ہیں۔

عدالت کا مزید کہنا تھاکہ ٹرمپ کی صدارتی انتخابات میں کامیابی کیس کو ختم کرنے کا جواز پیش نہیں کرتی۔