واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا کو امریکہ کا حصہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ کینیڈا امریکا کے ساتھ ضم ہو جائے تو کوئی ٹیکس نہیں ہو گا۔
امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے استعفے کے ردعمل میں کہا کہ کینیڈا میں بہت سے لوگ امریکا کی 51 ویں ریاست بننا چاہتے ہیں، کینیڈا کو زندہ رکھنے کیلئے امریکا تجارتی خسارہ اور سبسڈیز کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ان باتوں کا جسٹن ٹروڈو کو علم تھا اسی لئے استعفیٰ دیا۔