کویت سٹی: (ویب ڈیسک) کویت میں ملٹی نیشنل کمپنیوں پر 15 فیصد ٹیکس کا قانون نافذ العمل ہو گیا۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویتی کابینہ نے دسمبر 2024ء میں ملٹی نیشنل کمپنیوں پر 15 فیصد ٹیکس عائد کرنے کے ایک مسودہ قانون کی منظوری دی تھی جس کے تحت ان ملٹی نیشنل کمپنیوں پر 15 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا جو ایک سے زیادہ ممالک یا ریاستوں میں کاروبار کرتی ہیں۔
یہ اقدام الشیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح کی سربراہی میں بیان پیلس میں منعقدہ ہفتہ وار اجلاس کے دوران کیا گیا تھا، نائب وزیر اعظم اور کابینہ کے امور کے وزیر شریدا الموسہرجی کے مطابق یہ قانون عالمی ٹیکس معیارات کے مطابق ہے اور اس کا مقصد ٹیکس چوری کو روکنا اور ٹیکس آمدنی کو دوسرے ممالک میں منتقل ہونے سے بچانا ہے۔
یہ قانون یکم جنوری 2025ء سے نافذ العمل ہو گیا ہے اور اس پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا۔