امریکا کا روسی انرجی سیکٹر کیخلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

Published On 11 January,2025 06:58 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے روسی انرجی سیکٹرکیخلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری کرائن جین پیئری نے نیوزکانفرنس میں بتایا کہ امریکی پابندیوں سے روس کا ماہانہ اربوں ڈالر کا نقصان ہوگا، روس کو یوکرین کیخلاف جنگ میں حاصل ہونے والا بڑا ریونیو انرجی سیکٹرسے ملتا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری کرائن جین نے مزید کہا کہ امریکی پابندیوں سے دنیا بھر میں روسی آئل کی سپلائی شدید متاثرہوگی۔