برطانوی پولیس کا فلسطین کے حامی مظاہرین پر احتجاج کے خاتمے کے لیے دباؤ

Published On 15 January,2025 06:49 am

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی پولیس فلسطین کے حامی مظاہرین پر احتجاج کے خاتمے کے لئے دباؤ ڈالنے لگی۔

مظاہرین پر بی بی سی کے دفتر تک جانے پر پابندی عائد کر دی گئی، مظاہرین 18 جنوری کو بی بی سی ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔

برطانوی شہری احتجاج میں فلسطین سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی بربریت کے خلاف اپنی آواز بلند کرنا چاہتے ہیں۔