کویت کے سابق وزیر داخلہ کو کرپشن کیسز میں 14 سال قید کی سزا

Published On 15 January,2025 10:05 am

کویت سٹی: (ویب ڈیسک) کویت میں عدالت نے سابق وزیر داخلہ اور دفاع شیخ طلال الخالد کو عوامی فنڈز میں کرپشن کے مقدمے میں 7 سال قید کی سزا سنا دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویتی عدالت نے سابق وزیر سے ساڑھے 9 لاکھ ہزار دینار کی وصولی کا حکم بھی دیا اور ساتھ ہی ایک دوسرے مقدمے میں انہیں 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

اس سے قبل سابق وزیر تحقیقاتی کمیٹی اور عدالت کے سامنے پیش ہوتے رہے تھے۔

انہوں نے اپنے خلاف دائر 2 مقدمات میں لگائے گئے الزامات سے انکار کیا تھا، سابق کویتی وزیر نے غبن اور منی لانڈرنگ کے الزامات کو بھی مسترد کر دیا تھا۔