ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے روسی ہم منصب کے ساتھ تعلقات کو دوستانہ قرار دیا

Published On 21 January,2025 02:23 am

تہران: (ویب ڈیسشک) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن کے ساتھ تعلقات کو دوستانہ قرار دیا۔

روسی میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس نظریات اور نقطہ نظر کی بڑھتی ہوئی ہم آہنگی ہے، جو صرف بڑھتی جا رہی ہے اور ہم روسی صدر کے یک قطبی موقف پر متفق ہیں، ہر گزرتے دن کے ساتھ آزادی اور آزادی کے خواہاں ممالک دنیا میں کثیر قطبیت کی ضرورت کو قبول کر رہے ہیں۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ہمارے تعلقات مشترکہ جذبات سے بھرے ہوئے ہیں، ہم ایک جیسے عقائد رکھتے ہیں۔