روس کے یوکرین پر 40 سے زائد میزائل اور 70 سے زائد ڈرونز حملے

Published On 16 January,2025 07:44 pm

کیف: (دنیا نیوز) روس نے 40 سے زائد میزائل اور 70 سے زائد ڈرونز حملے کیے۔

خبر ایجنسی کے مطابق روس نے حملوں میں یوکرین کے پاور سٹیشنز کو نشانہ بنایا، روسی حملوں کے نتیجے میں کئی علاقوں کی بجلی بند ہو گئی۔

یوکرینی صدر کے مطابق روسی حملوں سے گیس کے بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا ہے، خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکا اور یورپی ممالک کی جانب سے یوکرین کی مدد جاری ہے۔

جرمنی نے یوکرین کو 62 ملین یورو کے 60 طیارہ شکن میزائل بھیجنے کا اعلان کیا ہے، جرمنی نے یوکرین کیلئے اضافی 3.1 بلین ڈالر مالی امداد بھی دینے کا اعلان کیا ہے۔