جوہری ہتھیاروں میں کمی کیلئے روس اور چین کیساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں: امریکی صدر

Published On 24 January,2025 01:07 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ناکام پالیسیاں اور معاشی افراتفری ورثے میں ملی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ورلڈ اکنامک فورم سے ورچوئل لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں فتح نے امریکا کے لئے سنہری دور کا آغاز کیا ہے، امریکا میں معاشی اعتماد بڑھ رہا ہے، بہت سی کمپنیوں نے امریکی معیشت میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم اپنی سرزمین کی خلاف ورزی نہیں ہونے دیں گے، نیٹو ممالک سے کہیں گے کہ وہ مزید ادائیگی کریں، غزہ میں جنگ بندی میری وجہ سے ہوئی، میری انتظامیہ روس اور یوکرین کے درمیان امن کی کوششیں شروع کرے گی۔

امریکی صدر کا مزیدکہنا تھا کہ امریکا اپنے جوہری ہتھیاروں کو کم کرنے کیلئے روس اور چین کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔