شام : کار بم دھماکے میں 15 افراد جاں بحق

Published On 03 February,2025 08:59 pm

دمشق: (دنیا نیوز) شام میں ایک کار میں بم دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کے شہر منبج میں ہونے والے کار بم دھماکے میں 15 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہے۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں 14 خواتین اور 1 مرد شامل ہے جبکہ زخمی ہونی والی تمام خواتین ہیں۔

غیر ملکی میڈیا نے بتایا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد کھیتوں میں کام کرتے تھے۔