صومالیہ میں امریکی فورسز کے حملے میں داعش کے متعدد دہشتگرد ہلاک

Published On 02 February,2025 10:59 pm

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) صومالیہ میں امریکی فورسز کے حملے میں داعش کے متعدد دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے امریکی فورسز کو صومالیہ میں فضائی حملے کرکے داعش کو ہلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ امریکی فورسز نے حملے کرکے داعش کے متعدد دہشگردوں کو ہلاک کردیا ہے جو غاروں میں چھپے ہوئے تھے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ داعش کے دہشتگرد امریکا سمیت اس کے اتحادیوں پر حملے کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے، اور اس حملے میں بغیر کسی شہری کو نقصان پہنچائے دہشتگروں کے ٹھکانے کو ختم کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب صومالیہ کی حکومت کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا گیا کہ امریکا نے ملک کے شمالی علاقوں میں داعش پر حملہ کرنے کے حوالے سے پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا۔