خرطوم: (دنیا نیوز) سوڈان میں فوج مخالف پیرا ملٹری فورسز کی گولہ باری اور فضائی حملوں میں 56 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حملے دارالحکومت خرطوم سے متصل شہر اومدرمان کے مصروف بازار میں ہوئے ، حملہ آوروں نے سبزی منڈی کو اس وقت نشانہ بنا جب وہاں شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی، مرنے والوں اور زخمی افراد کو قریب ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ایک ہفتے قبل بھی سوڈان کے علاقے دارفور میں ہسپتال پرڈرون حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 70 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور اس حملے کا الزام بھی باغی فوج آر ایس ایف پر لگایا گیا تھا۔
واضح رہے سوڈانی فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان اپریل 2023 سے جنگ جاری ہے جس میں اب تک ہزاروں لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔