اسرائیل کا جنگی جنون کم نہ ہوا، صیہونی فورسز کی بمباری سے مزید 5 فلسطینی شہید

Published On 02 February,2025 09:58 am

غزہ: (دنیا نیوز)جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل جنگی جنون میں مبتلا ہے، صیہونی فورسز نے جنین میں نہتے فلسطینیوں پر پھر بمباری کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز کی بمباری سے 5 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا مغربی کنارے اور جنین کوضم کرنے کا خواب پورا نہیں ہوگا، اسرائیل کے قبضےاور فلسطینیوں کوان کی سرزمین سے بےدخلی کے ہتھکنڈے ناکام ہوں گے۔

ادھر عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کا مشترکہ اجلاس ہوا، عرب ممالک نےبھی فلسطینیوں کی نقل مکانی کومسترد کر دیا۔

عرب ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ حالات کوجواز بنا کر فلسطینیوں کوان کی سرزمین سے محروم نہیں کیا جا سکتا، مصر اور اردن میں فلسطینیوں کی آبادکاری اور ٹرمپ منصوبے کیخلاف مشترکہ لائحہ عمل بنائیں گے۔