غزہ کے عوام کی صیہونی حکومت اور امریکا کیخلاف فتح مثالی ہے: ایرانی سپریم لیڈر

Published On 02 February,2025 06:41 pm

تہران: (ویب ڈیسک) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ غزہ کے عوام کی صیہونی حکومت اور امریکا کیخلاف فتح مثالی ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی کو بھی یقین نہیں ہوگا کہ غزہ کے شہری امریکا اور اسرائیل کو شکست دیں گے، اسرائیل کیخلاف ناممکن فتح کا کارنامہ اللہ کی مرضی سے پورا ہوا۔

آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ ایران دنیا کا واحد ملک ہے جو امریکا کو للکارتا ہے، ایران میں سچ بولنے کی جرأت ہے ، امریکا جارحیت پسند، جھوٹا، دھوکے باز اور استعماری ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ امریکا کسی بھی انسانی اصول پر قائم نہیں ہے۔