ایرانی وزیر خارجہ کا 8 سال بعد افغانستان کا دورہ، طالبان حکام سے ملاقاتیں

Published On 28 January,2025 01:13 am

کابل: (دنیا نیوز) افغانستان اور ایران کے درمیان سفارتی محاذ پر اہم پیشرفت ہوئی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے 8 سال بعد افغانستان کا دورہ کیا،، کابل میں طالبان حکام سے ملاقاتیں کیں، ایران میں افغان پناہ گزینوں اور دونوں ملکوں میں پانی کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دریائے ہلمند کے پانی سے متعلق معاہدے پر عمل یقینی بنانے پرزور دیا گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ سردار عباس عراقچی نے کہا کہ 35 لاکھ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے اقدامات کر رہے ہیں، افغان طالبان نے کہا کہ افغانیوں کو ایران میں پھانسی دینے سے ہمارے لوگوں میں اشتعال پیدا ہوتا ہے۔