تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے امریکا روانہ ہوگئے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے روانگی سے قبل ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ سے انتہائی اہم ملاقات کرنے جا رہا ہوں، ملاقات ہماری دوستی اور اسرائیل امریکا تعلقات کی مضبوطی کا اشارہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات میں اسرائیل اور خطے کو درپیش اہم مسائل پر بات ہوگی، ہم نے مشرق وسطی ٰکا نقشہ تبدیل کردیا، صدر ٹرمپ سے مل کر مزید بہتری لائیں گے۔