کینیڈا کا سٹیل اور ایومینیم پر امریکی محصولات کا بھرپور جواب دینے کا اعلان

Published On 12 February,2025 02:18 am

اوٹاوا: (ویب ڈیسک) کینیڈا نے کہا ہے کہ سٹیل اور ایلومینیم پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 25 فیصد محصولات کا جواب دیں گے۔

کینیڈا کے وزیر برائے اختراعات، سائنس اور صنعت فرانکوئس فلپ شیمپین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا کہ کینیڈا بین الاقوامی شراکت داروں سے مشاورت کر رہا ہے اور ٹرمپ کے ٹیرف آرڈرز کی تفصیلات کا جائزہ لے رہا ہے، ہمارا جواب واضح اور پرعزم ہوگا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایلومینیم پر ٹیرف 10 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کرنے کے اعلانات پر دستخط کئے اور سٹیل اور ایلومینیم ٹیرف کے لئے ڈیوٹی فری کوٹہ، چھوٹ اور استثنیٰ ختم کر دیا۔