واشنگٹن: (دنیا نیوز) وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے کہا کہ امریکی عدلیہ آئینی بحران پیدا کر رہی ہے۔
وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے کہا کہ ججز صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کو روک کر طاقت کا غلط استعمال کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ کے خلاف انصاف کے نظام کو بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے، ججز کے بنیاد پرست احکامات کے خلاف قانونی راستہ اپنائیں گے۔
کیرولین لیوٹ کا مزیدکہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ ہر صورت روس یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتی ہے، روس اور امریکا میں یوکرین میں جلد جنگ بندی پر اتفاق ہوا ہے۔