پیرس: (دنیا نیوز) فرانس نے بھی غزہ کے لوگوں کو بے گھر کرنے کی امریکی صدر کی تجویز مسترد کر دی۔
فرانس کے صدر یمانوئل میکرون نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے غزہ کی پٹی سے متعلق اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کو تنقید کا نشانہ بنایا، فرانسیسی صدر نے کہا کہ غزہ کی تعمیر نو کی کارروائی کا یہ مطلب ضروری نہیں کہ اس کی آبادی کو عدم احترام کا نشانہ بنا کر بے دخل کر دیا جائے۔
فرانسیسی صدر نے فلسطینیوں اور ان کے عرب ہمسایہ ممالک کے احترام کا مطالبہ کیا، ان کا کہنا تھاکہ غزہ کی صورت حال کو ایک پراپرٹی ڈیل سے حل نہیں کیا جا سکتا، فرانس کے صدر کے مطابق غزہ کے لوگوں سے یہ مطالبہ نہیں کیا جا سکتا کہ وہ اپنی سرزمین چھوڑ کر چلے جائیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ امریکا20لاکھ غزہ کے افراد کو منتقل کرنے کا فیصلہ نہیں کر سکتا ہے۔