ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں فلسطین ریاست قائم کرنے سے متعلق اسرائیلی وزیر اعظم کی بیان کو سعودی عرب نے سختی سے مسترد کر دیا۔
سعودی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صیہونی وزیراعظم کا فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کا بیان غزہ میں سنگین جنگی جرائم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، فلسطینیوں کی جبری بے دخلی منظور نہیں، فلسطینیوں کو ان کا جائز حق مل کر رہے گا، یہ ان سے کوئی نہیں چھین سکتا۔
دیگرعرب ممالک کی جانب سے بھی شدید ردعمل سامنے آیا، مصر نے اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کو سعودی عرب کی خودمختاری کی خلاف قرار دیا، متحدہ عرب امارات نے بھی اسرائیلی وزیراعظم کےبیان کی شدید مذمت کی۔
مشترکہ لائحمہ طے کرنے کے لیے 27 فروری کو قاہرہ میں ہنگامی عرب سمٹ کا اعلان کردیا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ سعودی عرب چاہے تو فلسطینی ریاست اپنے ملک میں بناسکتا ہے۔