قیدیوں کے تبادلے کا 5 واں مرحلہ، آج 3 اسرائیلی یرغمالی اور 183 فلسطینی رہا ہونگے

Published On 08 February,2025 06:35 am

غزہ: (دنیا نیوز) حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا 5 واں مرحلہ، آج 3 اسرائیلی یرغمالیوں اور183فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ ہوگا۔

اسرائیلی یرغمالیوں میں ایلی شرابی، اوہد بن امی اور لیوی کے نام شامل ہیں، حماس ترجمان ابوعبیدہ نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں آنے والی امداد کونشانہ بنارہا ہے جو معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

ادھر مصر نے غزہ سے فلسطینی شہریوں کے جبری انخلا پرعرب دنیا سے سخت مؤقف کا مطالبہ کر دیا، مصر نے کہا کہ سعودی عرب،متحدہ عرب امارات اور اردن ٹرمپ کے خلاف کھڑے ہوں، امریکی صدرغزہ سے فلسطینیوں کو نکال کر غزہ پر قبضہ چاہتا ہے۔

دوسری جانب مصری وزارت خارجہ کے عرب ممالک سے رابطے بھی جاری ہیں۔