واشنگٹن: (دنیا نیوز) ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان کے خلاف فلسطینی حامیوں نے وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے ٹرمپ اور نیتن یاہو کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین نے ’’غزہ برائے فروخت نہیں‘‘کے نعرے لگائے، مظاہرین نے فلسطینی پرچم اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔
پلے کارڈز پر ’’آزاد آزاد فلسطین اور جنگی مجرموں کی میزبانی بند کرو ‘‘کے نعرے درج تھے۔