واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پرامریکی حکومت کےعہدیدار وضاحتیں دینے لگے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نےکہاکہ صدرٹرمپ نےغزہ کے علاقے کی تعمیر نو کی بات کی ہے، ٹرمپ نے غزہ کی تعمیر نو کی ذمہ داری لینے کی پیش کش کی ہے، غزہ کی تعمیرنو کے وقت فلسطینیوں کو کہیں اور جاکر رہنے کی ضرورت پیش آئے گی۔
مارکو روبیو نے مزید کہا کہ صدرٹرمپ کی پیش کش منفرد ہے، اس پرسوچنا چاہئے، پیشکش کوئی دشمن اقدام نہیں ہے، امریکی صدرنے ابھی تک غزہ میں فوج بھیجنے کا ارادہ نہیں کیا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صدرٹرمپ غزہ کی تعمیر نو اور فلسطینیوں کی عارضی منتقلی کیلئے پرعزم ہیں، صدر چاہتے ہیں فلسطینی عوام ایسی جگہ رہیں جہاں امن ہو۔