تل ابیب: (دنیا نیوز) غزہ جنگ بندی معاہدہ کے مطابق اسرائیل نے دوسرے مرحلے کے مذاکرات کیلئے وفد بھیجنے کا اعلان کر دیا۔
مذاکرات کیلئے وفد ہفتے کے آخر میں دوحہ جائے گا، اسرائیلی وزیراعظم آفس نے تصدیق کردی، مذاکراتی وفد کا اعلان ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات کے بعد کیا گیا، معاہدے پر مسلسل عمل درآمد سے متعلق تکنیکی امور زیر بحث آئیں گے۔
حماس نے بھی گرین سگنل دیتے ہوئے کہا کہ دوسرے مرحلے پر بات چیت کیلئے تیار ہیں، غزہ جنگ کے مستقل خاتمے پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔