لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کیلئے 23 ویں امدادی کھیپ روانہ

Published On 09 February,2025 12:59 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کے لئے امدادی کھیپ روانہ کر دی گئی۔

پاکستانی حکومت کی جانب سے لبنان، فلسطین اور شام کی جنگ زدہ عوام کی ضروریات کے مطابق امدادی سامان بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے امدادی سامان کی 23 ویں کھیپ روانہ کی گئی۔

این ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ 50 ٹن امدادی سامان فلسطین کیلئے روانہ کیا گیا جس میں ڈبہ پیک گوشت، خشک دودھ، کمبل، کپڑے، خیمے اور گرم بستر شامل ہے۔

ترجمان کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے لبنان، غزہ اور شام کیلئے مجموعی طور پر 1 ہزار 803 ٹن امدادی سامان بھجوایا چکا ہے۔