ڈونلڈ ٹرمپ کی کینیڈا پر قبضے کی دھمکی پر کبھی عملدرآمد نہیں ہوگا، جسٹن ٹروڈو

Published On 14 February,2025 03:37 am

اوٹاوا: (ویب ڈیسک) کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا پر اقبضے کی دھمکی پر کبھی عملدرآمد نہیں ہو گا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے دورہ یورپ کے موقع پر کہا کہ کینیڈا کے 51 ویں امریکی ریاست بننے کے بارے میں امریکی صدر کے بار بار ریمارکس خام خیالی ہیں، یہ کبھی ممکن نہیں۔

جسٹن ٹروڈوکا کہنا تھا کہ ہمیں امریکی صدر کی باتوں کو سنجیدگی سے لینا ہوگا اور ان پر سوچنا ہوگا، ہم کینیڈا کے دفاع اور تحفظ کے مستعد ہیں۔