بلغراد: (دنیا نیوز) سربیا میں حکومت کیخلاف مظاہرہ کے دوران ہزاروں افراد سڑکوں پر آگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق بلغراد میں ریلوے سٹیشن کی چھت گرنے کے خلاف مظاہرین نے ریلی نکالی، مظاہرین نے حکومت پر ریلوے کی عمارت میں ناقص میٹریل استعمال کرنے کا الزام لگایا۔
ریلی کے دوران مظاہرین نے احتساب اور اصلاحات کا مطالبہ کر دیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف اور بہتر مستقبل کے لیے احتجاج جاری رہے گا۔
خبر ایجنسی کے مطابق سربیا کے وزیر اعظم سمیت کئی اعلیٰ عہدے دار پہلے ہی استعفوں کا اعلان کر چکے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں ریلوے سٹیشن کی چھت گرنے سے 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔