غزہ پٹی کے حوالے سے منصوبہ سازگار تاہم اس پر عمل درآمد نہیں کروں گا: ٹرمپ

Published On 22 February,2025 01:36 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ پٹی کے حوالے سے منصوبہ سازگار ہے تاہم اس پر عمل درآمد نہیں کروں گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرویو میں کہا کہ میں صرف منصوبے کی سفارش کر سکتا ہوں، غزہ کے لوگوں کو آزادی اظہار کا موقع دیا جائے وہ دوسری جگہ کا انتخاب کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ غزہ پٹی انتہائی بہترین محل وقوع کی حامل ہے، ماضی میں اسرائیل کا غزہ پٹی سے دستبردار ہونا قابل غور بات ہے۔