ساؤ پالو: (ویب ڈیسک) برازیل میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 12 طلباء ہلاک اور 19افراد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق برازیل کے اقتصادی دارالحکومت ساؤ پالو سے روانہ ہونے والی بس ہائی وے پر ایک ٹرک سے ٹکرا گئی ،حادثے میں زخمی ہونے والے 19 افراد کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جبکہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
حادثے میں مرنے والے طلباء کے سوگ میں مقامی یونیورسٹی میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا ہے۔