لندن: (دنیا نیوز) بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو لندن میں شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی گاڑی کے سامنے شہری نے خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا۔
بھارتی شہری نے جے شنکر کی گاڑی کے آگے نعرے بھی لگائے، پولیس نے خالصتان کا جھنڈا لہرانے والے بھارتی شہری کو حراست میں لے لیا۔