نواز شریف اور فیملی کو دھمکیاں دینے پر گرفتار پی ٹی آئی کارکن گلفام کیانی رہا

Published On 19 January,2025 07:16 pm

لندن: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے پی ٹی آئی کے کارکن گلفام کیانی کو رہا کر دیا گیا۔

پی ٹی آئی کارکن گلفام 24 گھنٹے پولیس کی تحویل میں رہنے کے بعد رہا ہوئے، پولیس نے گلفام کیانی کو ضمانت پر رہا کیا۔

گلفام کیانی نے اپنے بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے کے فیصلے پر مجھے غصہ آگیا تھا، پولیس نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس سے دور رہنے کا کہا ہے۔

سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکن گلفام کیانی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے پانچ سو میٹر سے زیادہ قریب نہیں جا سکتا۔