لندن: (دنیا نیوز) میئر لندن صادق خان نے سینٹرل لندن میں رمضان لائٹس کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر میئر لندن صادق خان کا کہنا تھا کہ لندن مغربی دنیا کا پہلا شہر ہے جہاں رمضان لائٹس لگائی جاتی ہیں، فخر کی بات ہے ہم نے مسلسل تیسرے سال رمضان لائٹس لگائیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے کیلئے مقامی کمیونٹیز کو اسلام کے بارے میں بتانا ہوگا، کیونکہ بعض افراد مسلمانوں کے بارے میں غلط باتیں پھیلاتے ہیں۔
میئر لندن کا کہنا تھا کہ افسوس چیمپئنز ٹرافی سے میری دونوں ٹیمیں انگلینڈ اور پاکستان آؤٹ ہوگئیں، آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں اچھی فارم میں نظر آرہی ہیں، چپمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے موقع ملا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے۔