لندن: سارہ شریف کے قاتل والد پر بیل ماش جیل میں حملہ، شدید زخمی

Published On 03 January,2025 04:50 am

لندن: (دنیا نیوز) سارہ شریف کے قاتل والد کو بیل ماش جیل میں حملہ کرکے شدید زخمی کر دیا گیا۔

لندن کی جیل میں دو قیدیوں نے سارہ شریف کے والد پر گھات لگا کر حملہ کیا، حملہ آوروں نے تیز دھار کین کے ڈھکن سے گردن اور چہرے کو شدید زخمی کیا، گارڈز نے موقع پر پہنچ کر عرفان شریف کو قیدیوں کے مزید تشدد سے بچایا۔

عرفان شریف کو ہسپتال میں چہرے اور گردن پر ٹانکے لگائے گئے، واضح رہے عرفان شریف کو بیٹی کے قتل کے جرم میں دو ہفتے پہلے ہی 40 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔