مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس سے جھگڑا، 2 پاکستانی نوجوانوں پر فرد جرم عائد

Published On 21 December,2024 06:46 pm

مانچسٹر:(دنیا نیوز)برطانیہ کے مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس سے جھگڑنے کے الزام میں دو پاکستانی نوجوانوں پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق کراؤن پراسیکیوشن نے بتایا کہ پاکستانی نژاد نوجوانوں کو پولیس پر حملے اور تشدد کے الزام میں چارج کیا گیا۔

دوسری جانب واقعے میں کسی پولیس افسر پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی، دونوں نوجوان 6 جنوری کو لیور پور کراؤن کورٹ میں پیش ہوں گے۔

علاوہ ازیں برطانوی خبر ایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کی والدہ نے برطانوی عدالت کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔