سڈنی: (دنیا نیوز) آسٹریلیا میں انڈین نژاد بی جے پی کے حامی اورکمیونٹی لیڈربالیش دھنکھڑ کو5خواتین سے زیادتی کے جرم میں 40 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
مجرم کو30 سال تک پیرول کا حق بھی نہیں ہوگا، سڈنی کی عدالت نے مجرم کو خطرناک سیریل ریپسٹ قرار دیا، مجرم جعلی نوکریوں کے اشتہارات کے ذریعے خواتین کو اپنے جال میں پھنساتا، نشہ آور اشیا دے کر ان کا ریپ کرتا اور ویڈیوز بناتا تھا۔
پولیس کو بالیش دھنکھڑ کے گھر سے ڈیٹ ریپ ڈرگز اور ویڈیو ریکارڈنگ آلات ملے تھے، بالیش دھنکھڑ کی سزا پر بھارت میں سیاسی تنازع کھڑا ہوگیا، اپوزیشن کانگریس نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ بی جے پی نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔