ریاض: (دنیا نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے لبنانی صدر نے ملاقات کی۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے لبنانی صدر نے ملاقات کے دوران عالمی امور، باہمی دلچسپی کے تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا، لبنانی صدر نے کہا کہ سعودی عرب لبنان کیخلاف ٹریول ایڈوائزری اور درآمدات میں رکاوٹوں پر نظر ثانی کرے گا۔
انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے، لبنان میں آئینی اداروں کے کام کی سالمیت اور باقاعدگی کی حمایت میں سعودی کردار پر زور دیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق جوزف عون کا سعودی عرب کا دورہ لبنان کی معیشت کیلئے مثبت ثابت ہوگا۔