حج اور عمرہ زائرین کی طبی امداد کیلئے سکوٹر سروس کا آغاز

Published On 09 March,2025 05:01 pm

ریاض: (ویب ڈیسک) حج اور عمرے کی خصوصی عبادت کے لیے سعودی عرب آنے والوں کو ہنگامی طبی امداد کی فراہمی کے لیے سکوٹر سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں عمرہ اور حج کے لیے آنے والوں کے لیے خصوصی انتظامات کا اعلان کیا گیا ہے، ہنگامی طبی امداد کے لیے اب یہ سروس مدینہ منورہ میں بھی شروع کی گئی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سکوٹر سواروں پر مشتمل یہ عملہ عمرہ اور حج ادا کرنے والوں کو ہنگامی طبی امداد دے سکے گا، بتایا جارہا ہے کہ اب تک 91 افراد کو ان ٹیموں نے رش والے مقامات سے اسپتال منتقل کیا ہے۔