دوحہ: (دنیا نیوز) غزہ جنگ بندی مذاکرات کا عمل آج سے دوحہ میں شروع ہوگا۔
حماس کا وفد جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کیلئے مصر میں موجود ہے، وفد نے قاہرہ میں مصری خفیہ ایجنسی کے سربراہ سے ملاقات کی، حماس رہنما نے کہا دوسرے مرحلے پر مذاکرات کے آغاز کیلئے مثبت اشارے موجود ہیں، امریکی عہدے داروں سے اس لئے ملنا چاہتے ہیں کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈال سکتے ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا اسرائیل کا وفد حماس کی جانب سے مذاکرات کی حامی بھرنے کے بعد بھیجا، امریکی صدر ٹرمپ کے نمائندے وٹکوف بھی مذاکرات میں حصہ لیں گے۔