جنگ بندی مذاکرات کیلئے اسرائیلی وفد دوحہ جائے گا

Published On 09 March,2025 09:39 am

تل ابیب : (دنیا نیوز) غزہ جنگ بندی مذاکرات کیلئےاسرائیل کا وفد دوحہ جائے گا، غزہ جنگ بندی مذاکرات کا عمل پیر سے دوحہ میں شروع ہوگا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل کا وفد حماس کی جانب سے مذاکرات کی حامی بھرنے کے بعد بھیجا جارہا ہے، وفد میں قیدیوں اور لاپتہ افراد کے امور کے کوآرڈینیٹر بریگیڈیئر جنرل (ر) گال ہرش اور انٹرنل سکیورٹی سروس شن بیٹ کے سابق نائب سربراہ شامل ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کاوفد جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کیلئے مصر میں پہلے سے موجود ہے، وفدنے قاہرہ میں مصری خفیہ ایجنسی کے سربراہ سے بھی ملاقات کی۔

دوسری جانب اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی وفد کے پاس معاہدے کے دوسرے مرحلے پر بات کرنے کا اختیار نہیں ہے، وفد کے پاس صرف ڈیل کے پہلے مرحلے کے تسلسل پر بات کرنے کا مینڈیٹ ہے۔