رمضان میں بھی فلسطینیوں کی مشکلات کم نہ ہوئیں، اسرائیلی ڈرون حملے میں بہن بھائی زخمی

Published On 06 March,2025 01:06 am

غزہ: (دنیا نیوز) رمضان المبارک میں بھی فلسطینیوں کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے میں بہن بھائی شدید زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے نور شمس پناہ گزین کیمپ میں فلسطینیوں کے مکانات مسمار کرنے کا حکم دے دیا، اسرائیل کی غزہ میں سخت ناکہ بندی برقرار رہی، خوراک ادویات اور امدادی سامان کی فراہمی معطل رہی، کھانے پینے اور کوکنگ آئل کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، فوڈ ایجنسی کے پاس غزہ میں دو ہفتوں کا سامان رہ گیا۔

واضح رہے کہ عرب رہنماؤں نے غزہ کی تعمیر نو کیلئے 53 ارب ڈالر کے پانچ سالہ منصوبے پر اتفاق کیا، امریکہ نے عرب رہنماؤں کا منصوبہ مسترد کر دیا ہے۔