قاہرہ: (دنیا نیوز) مصر نے غزہ کی تعمیر نو کیلئے 53 ارب ڈالر کا پانچ سالہ منصوبہ تیار کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق مصری منصوبے کے مطابق چھ ماہ میں غزہ کا ملبہ صاف کیا جائے گا، عارضی رہائش گاہیں نصب کی جائیں گی، دو سال میں 2 لاکھ ہاؤسنگ یونٹ تعمیر کیے جائیں گے، دوسرا مرحلے میں مزید 2 لاکھ ہاؤسنگ یونٹس اور ایک ائیر پورٹ تعمیر کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق مصری منصوبے کے پہلے مرحلے پر تقریباً 20 بلین ڈالر لاگت آئے گی، دوسرے مرحلے پر 30 بلین ڈالر لاگت آئے گی، مصر نے حماس کو حکومت سے الگ کر کے غزہ میں عبوری انتظامیہ کے قیام کی تجویز دی۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ مصر کی عبوری انتظامیہ عرب، مسلم اور مغربی ممالک کی حمایت سے کام کرے گی، مصر کی جانب سے پیش کیے گئے منصوبے کو عرب لیگ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔