قاہرہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی اور قطری وفود غزہ جنگ بندی معاہدے کے اگلے مراحلے پر مذاکرات کیلئے قاہرہ پہنچ گئے۔
مذاکرات کیلئےاسرائیل، قطر اور امریکی ٹیمیں قاہرہ میں موجود ہیں، مذاکرات کار پہلے سے طے معاہدوں پر عمل درآمد پر تبادلہ خیال کریں گے، فلسطین میں انسانی امداد کی فراہمی کے طریقوں پر مشاورت کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد کئی افراد کو رہائی مل چکی ہے۔